ڈرون حملوں کا مقصد پشتونوں کو انتہا پسند ثابت کرنا ہے: اسفند یار ولی

Asfandyar Wali

Asfandyar Wali

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں اے این پی کے رہنماء بشیر بلور کی پہلی برسی پر تقریب ہوئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسفند یار ولی نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کی کون سی حدود مقدس ہیں؟۔ اسفند یار ولی نے یہ بھی بتایا کہ ڈرون حملے قبائلی علاقوں میں ہی کیوں کئے جا رہے ہیں۔

کارکنوں کا جوش و خروش دیکھ کر اسفند یار ولی نے تحریک انصاف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پشاور اور لاہور میں احتجاج کے لئے الگ الگ پیمانے کیوں ہیں۔

اسفند یار ولی نے پاک افغان تعلقات پر بھی اظہار خیال کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت نے ٹھوس اقدامات نہ کئے تو ملک تباہی سے نہیں بچ سکتا۔

تقریب سے غلام احمد بلور، میاں افتخار حسین اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں کارکنوں نے بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔