عمران خان کیخلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت ملتوی

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) قومی وطن پارٹی کے سابق وزیر بخت بیدار کی جانب سے عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے انصاف لائرز فورم کے سکندر حیات پیش ہوئے۔

سکندر حیات نے عدالت کو آئندہ پیشی پر پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے جواب دعویٰ جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر کیس کی سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بخت بیدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ انہیں قومی وطن پارٹی کے سابق وزراء کی کرپشن کے بارے میں پتہ ہی نہیں لیکن اس کے باوجود انہیں برطرف کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے تک اپنا مشن جاری رکھیں گے۔