عمران خان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر پشاور روانہ ہو گئے

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر پشاور روانہ ہو گئے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے بر سر پیکار ہیں۔ عمران خان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں۔

پوری قوم بالخصوص خیبر پختونخوا کی عوام کو مکمل طور پر محفوظ بنا کر ہی دم لیں گے۔ پشاور میں گرجا گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ ہے، عمران خان نے متعلقہ حکام کو خمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔