عمران خان کا مزید 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کرانے کا اعلان

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا عام آدمی کے لیے انصاف مشکل ہوگیا ہے۔ حلقہ 256 میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے 9 لاکھ روپے ادا کرنا پڑے۔ اب این اے 58، 122،125، اور 154 میں ووٹوں کی تصدیق کے لئے بھی رقم ادا کریں گے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا دھاندلی کی تصدیق پر ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سپوریم کورٹ کے حکم کے باجود حکومت نے نیپرا کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرایا جس کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو مذاکرات کیلئے آئین پاکستان کو تسلیم کرنا ہو گا۔