پاکستان کا مستقبل جمہوریت کے ساتھ جڑا ہے، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی مرضی کو دبانے کا دور اب گزر چکا، پاکستان کا مستقبل جمہوریت کے ساتھ جڑا ہے۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اب منتخب پارلیمنٹ، آزاد عدلیہ اور فعال میڈیا موجود ہے۔ پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا عوام کے آئینی حقوق اور آزادی کے محافظ ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے جمہوریت کی مضبوطی اورآئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔