خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ

Khuzdar

Khuzdar

خضدار (جیوڈیسک) خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز 80 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔