عمران خان نے ملک کو گالی گلوچ کے سوا کچھ نہیں دیا: حاجی محمد سلیم شہزاد

Mohammad Saleem Shahzad

Mohammad Saleem Shahzad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عمران خان نے ملک کو گالی گلوچ کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) قوم کو موٹروے جیسے تحفے دے رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے، مسلم لیگ (ن) عمران خان کی طرح الزامات کی نہیں بلکہ خدمت کی سیاست کرتی ہے۔

عمران خان اور ان کی جماعت کی خیبر پختونخوا میں کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ عمران خان جس قسم کی سیاست کر رہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے مثال نہیں ملتی۔ عمران خان عدم برداشت اور گالم گلوچ کے کلچر کو ہوا دے کر معاشرے میں اخلاقی بگاڑ کا باعث بن رہے ہیں۔

عمران خان کو یہ معلوم نہیں کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر بے راہ روی کے راستے پر ڈال رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی محمد سلیم شہزاد میئونے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو پستی کے اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کے بنیادی اقتصادی ڈھانچے کی تعمیر پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ ہماری حکومت کو آئے ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے جس میں ہم نے معیشت کو پٹڑی پر ڈال دیا ہے۔

عالمی معیار کی ہزارہ موٹروے ہزارہ اور خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے ہماری حکومت کا تحفہ ہے۔ اس موٹر وے کی تعمیر سے جہاں خیبر پختونخوا کے عوام کو فائدہ پہنچے گا وہاں گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے بھی فاصلے کم ہونگے اور دونوں خطوں میں معاشی انقلاب آئے گا۔ بعد ازاں اس موٹروے کو گلگت بلتستان اور بالآخر چین سے ملا دیا جائے گا۔

جہاں ہم تعلیم اور صحت جیسے منصوبوں کی بنیادی حیثیت دیتے ہیں وہیں ہم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اقتصادی ترقی کو بھی اہم سمجھتے ہیں۔ اگر ملک میں انفرا سٹرکچر نہیں ہو گا تو تعلیم جس قدر حاصل کرلیں بے سود ہوگی۔