احسن رشید تحریک انصاف کے نظریاتی انسان، انتہائی قابل احترام اور شفیق انسان تھے، حاجی سیف اللہ

Mustafabad

Mustafabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) احسن رشید تحریک انصاف کے بانی رکن، نظریاتی انسان، انتہائی قابل احترم اور شفیق انسان تھے، تحریک انصاف میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، وہ تحریک انصاف کا سرمایہ تھے۔

ان کی وفات پر تحریک انصاف کے کارکنان ان کے ورثہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف انصافین کے مرکزی سنیئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری تحریک انصاف کے بانی رکن احسن رشید کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ احسن رشید قصور سمیت پنجاب بھر میں تحریک انصاف کومضبوط کیا اور عمران خان کا پیغام گھر گھر میں پہنچانے میں دن رات محنت کی، ان کی پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام دے ، اور لواحقین کو صبر عطا کرے

تحریک انصاف پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔