عمران خان خود کو تباہ کر رہے ہیں: خواجہ سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دھرنے والے پولیس افسران کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور تھانوں سے گرفتار کارکنوں کو چھڑا رہے ہیں جو کہ ریاست میں انتشار پھیلانے والی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو حکومت پر تنقید کا حق ہے مگر لشکر کشی کی اجازت نہیں ہے۔ عمران خان دھرنے سے اپنی پسندیدگی ختم کر رہے ہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان پر اس وقت سب سے بڑی آفت سیلاب ہے۔ دھرنے والوں کے لئے موقع ہے کہ وہ دھرنا ختم کریں اور سیلاب زدگان کے لئے کام کریں۔