عمران خان کے لفٹر سے گرنے کی خبر کی عالمی پریس میں نمایاں کوریج

Imran Khan

Imran Khan

پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے لفٹر سے گرنے کی خبر کو عالمی پریس نے نمایاں کوریج دی اور ہمدری کے جذبات کا اظہار کیا۔ برطانوی اخبار گارجین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے زخمی ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح نہ صرف ملک کے اندر بلکہ پوری دنیا میں پھیل گئی۔

عمران کے زخمی ہونے سے پاکستان میں ہمدردی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے ان کی صحتیابی کے دعائیں کرنا شروع کردیں۔این بی سی نیوز نے عمران خان کے زخمی ہونے کو نمایاں طور پر نشر کیا اور عمران کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات ظاہر کیں۔

بی بی سی نے امکان ظاہر کیا کہ عمران خان کے زخمی ہونے سے الیکشن کے نتائج پر اثر پڑ سکتا ہے۔ بھارتی اخبارات اور ٹی وی چینلز نے بھی عمران خان کے واقعے کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا اورسیاستدان اور کرکٹ کے ہیرو کے لئے مثبت جذبات کا اظہار کیا۔