عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے مداح بے تاب

Imran Khan

Imran Khan

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے شوکت خانم ہسپتال کے باہر تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب مداح نعرے لگا رہے ہیں ۔ کی جا رہی ہیں کراچی سے خیبر تک ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور کے شوکت خانم ہسپتال کے باہر ڈال رکھے ہیں ڈیرے۔ وہ بے چین ہیں زخمی عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے۔ بے تاب کارکن کہتے ہیں۔

اللہ عمران خان کو جلد صحت یاب کرے۔ عمران خان اپنے ہی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ھسپتال کے اطراف اور اندر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اسپتال جانیوالوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ اور تحریک انصاف کے کارکن بھی گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے ہیں۔

کراچی سے خیبر تک تحریک انصاف کے کارکن اور عمران خان کے پرستار ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ پشاور میں عمران خان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔عمران خان کی حالت تسلی بخش ہے۔