عمران خان نے ملک سے گیس غائب کرکے اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں، ترجمان ن لیگ,

Maryam Aurangzeb

Maryam Aurangzeb

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک سے گیس غائب کردی اور اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں۔

لاہور میں بخار کی دوا نایاب ہونے اور بلیک میں فروخت ہونے کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کورونا کی شدید لہر کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے۔

سیاسی بلیک مارکیٹنگ سے آنے والی حکومت میں بخار کی گولی سے ایل ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی کالا بازاری جاری ہے۔

ترجمان نے لیگ نے کہا کہ عوام کے لئے روزگار غائب، مریض کے لئے دوا غائب ، کسان کے لئے کھاد غائب، آٹا، چینی، یوریا، ڈیپ، گیس بجلی سب غائب، حکمرانوں کوشرم آنی چاہئیے، عمران خان نے ملک سے گیس غائب کردی اور اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں، بجلی غائب کردی اور مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں، اصل میں تو حکومت کو فارغ ہونا چاہئے جس نے عوام کی خوشحالی، روزگار، کاروبار سب کچھ غائب کر دیا ہے، عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔