عمران خان صحتمند قرار ، آئندہ اسمبلی اجلاس میں حلف اٹھائیں گے

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ایکسرے رپورٹ آنے کے بعد شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے انہیں سفر کرنے کی اجازت دے دی، عمران خان آج اسلام آباد پہنچیں گے جہاں قیام کے دوران قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف بھی اٹھائیں گے۔

لاہور میں انتخابی جلسے کے دوران لفٹر سے گر کر زخمی ہونے کے بعد شوکت خانم اسپتال میں زیرعلاج رہے ،کچھ روز قبل انہیں ڈسچارج کر کے گھر میں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، ایکسرے رپورٹ میں انہیں صحت مند قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں سفر کرنے کی اجازت دے دی، عمران خان آج اسلام آباد جائیں گے جہاں قیام کے دوران قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے، رکنیت کا حلف بھی اٹھائیں گے۔