افروز فارما کے ڈائریکٹر نادر افروز اور منیجرشکیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

LHC

LHC

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی ادویات ری ایکشن کیس میں کراچی کی ادویات ساز کمپنی افروز فارما کے ڈائریکٹر نادر افروز اور منیجر شکیل احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے روبر و نادر فیروز وغیرہ کی منسوخی ضمانت کیلئے رجوع کر رکھا ہے۔

عدالت کو بتایاگیاکہ افروز کیمیکلز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ادویات ری ایکشن کیس میں ہلاکتوں کی ذمے دار ثابت ہو چکی ہے،اس لئے سیشن عدالت کی طرف سے ملزموں کی ضمانت منظور کرنا غیر آئینی ہے، یہ ایک سنگین جرم ہے اور عدالت نے ضمانتیں لینے کے معاملہ میں مائنڈ اپلائی نہیں کیا۔

لہذا عدالت ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کرے۔واضح رہے کہ تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق اِفروز کیمیکلز انڈسٹریز کی فراہم کردہ دوائی آئی سوٹیب میں بڑی مقدار میں ملیریا کی دوائی پائی گئی تھی، جس سے مریضوں کا خون پتلا ہونے کے علاوہ وائیٹ سیلز اور پلیٹ لیٹس کی افزائش رک جانے سے متعدد مریض دم توڑ گئے تھے۔