عمران خان اسلام آباد کے انتخابی جلسہ سے آج ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے

Imran Khan

Imran Khan

لاہور : تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان آخری انتخابی جلسہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔شوکت خانم ہسپتال لاہور میں زیر علاج عمران خان کی عیادت کے موقع پر ذرائع سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر تریں کا کہنا تھا کہ عمران خان جلد صحت یاب ہو جائیں گے ان کا مورال بلند ہے وہ کھلاڑی ہیں جلد تندرست ہو جائیں گے۔

شوکت خانم ہسپتال سے ہی اسلام آباد میں ہونے والے سے آخری انتخابی جلسے سے ویڈیو خطاب کریں گے تاہم عمران خان علالت کی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔الیکشن کے روزتمام امیدوار اور پارٹی رہنما حلقوں میں ہوں گے اور عمران خان شوکت خانم ہسپتال سے ہی الیکشن مانیٹر کریں گے۔

عمر اسد کا کہنا تھا کہ عمران کے ویڈیو خطاب کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں وہ رات سوا دس سے سوا گیارہ بجے براہ راست ویڈیو لنک کے ذریعے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ویڈیو لنک کے ذریعے عمران جلسے کے شرکا کو دیکھ اور سن بھی سکیں گے۔