عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدراتی الیکشن کے شیڈول کے عدالتی فیصلے پر تنقید کرنے پر سپریم کورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد عمران خان کی 26 جولائی کی تقریر پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹ پر توہین عدالت کا نوٹس آرٹیکل 204 کے توہین عدالت کے قانون کی دفعہ 3 کے تحت جاری کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کو عمران خان نے اپنی تقریر کے ذریعے عدلیہ کی تضحیک اور توہین کی اور اعلی عدلیہ کے فاضل ججوں کے خلاف نفرت پھیلائی جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ جمعے کو کرے گا۔ اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔