فخر الدین جی ابراہیم کا استعفی مذاق سے کم نہیں، طاہرالقادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور(جیوڈیسک) منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کو تحفظ دینے کے لئے فخر الدین جی ابراہیم کا استعفی قوم کے ساتھ مذاق سے کم نہیں۔ سے جاری ایک بیان میں طاہر القادری نے کہا ہے کہ فخرالدین جی ابراہیم الیکشن سے پہلے تمام تر غیر آئینی اقدامات کے خلاف استعفی دے کر قومی ہیرو بن سکتے تھے۔

لیکن اب قوم انھیں ایسے ولن کے طور پر یاد رکھے گی جس نے ملک کو کرپشن اور دھاندلی کی دلدل میں دھکیل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس وقت ملک میں آرٹیکل باسٹھ، تریسٹھ اور دوسو اٹھارہ کی دھجیاں بکھیری جا رہی تھیں اس وقت چیف الیکشن کمشنر نیچپ سادھے رکھی۔ ان کا نام کرپشن کو تحفظ دینے والوں کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔