عمران خان جلد وطن واپس آجائیں گے، فوزیہ قصوری

Fauzia Kasuri

Fauzia Kasuri

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ عمران خان بہت جلد وطن واپس آجائیں گے۔ پرنس چارلز سے عمران خان کی ملاقات ایک چیریٹی پروگرام میں ہوئی۔

اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں ایک تقریب کے موقع پر زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پرآل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان نے تسلیم کیا ہے کہ حکومت ابھی اس کانفرنس کیلئے تیار نہیں، عمران خان کا پاکستان میں موجود نہ ہوناآل پارٹیز کانفرنس کے التوا کی وجہ نہیں۔ فوزریہ قصوری کہتی ہیں کہ ڈرون حملے بند کرانا وفاقی حکومت کا کام ہے صوبائی حکومت کا نہیں۔