لاہور ائیرپورٹ : پولیس اور اے ایس ایف کے درمیان تصادم

Lahore Airport

Lahore Airport

لاہور (جیوڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پولیس اور اے ایس ایف میں تصادم ہو گیا۔ پولیس نے ائیرپورٹ ملازمین کی درجنوں گاڑیاں بند کردیں۔ ذرائع کے مطابق تصادم اس وقت شروع ہوا جب ائیرپورٹ انتظامیہ نے ایس پی کینٹ کو اسلحے سے بھری گاڑی کو ائیر پورٹ کے اندر لے جانے سے روکا۔

جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ائیرپورٹ ملازمین کی درجنوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند کر دیں۔ اس دوران پولیس اور ائیرپورٹ انتظامیہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ اور دھکم پیل ہوتی رہی۔ واقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس انتقامی کارروائیاں نہیں کر رہی۔ دو مشکوک موٹر سائیکلیں مطلوب تھیں جنہیں قبضے میں لینے پر احتجاج کیا گیا ہے۔