عمران خان آج 5، نواز شریف 3 شہروں میں خطاب کریں گے

Imran khan and Nawaz sharif

(جیو ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج پانچ شہروں میں جلسے کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف تین شہروں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج قصور، الہ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں نواز شریف ساہیوال، کبیروالا اور فیصل آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔