کراچی : رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن،3 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi Ranger

Karachi Ranger

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے۔

کراچی میں رینجرز نیکلفٹن میرین ڈرائیو میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضے سے مختلف اقسام کے 10 ہتھیار برآمد ہوئے۔

کراچی میں سکھن تھانے کے حدود میں پولیس نے تین ملزمان محمد حسن، رحمان زادہ اور کالو خان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کاروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔