عمران خان نے خیبر پختونخواہ کی حکومت کو سولہ سال پیچھے دھکیل دیا: سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ اسٹیٹس کو کی علامت ارب پتی عمران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران بتائیں کہ کے پی کے میں وزیراعلی ہاوس کو عوام کے استعمال کیلئے کیوں نہیں کھولا گیا۔

300 کنال کے گھر میں میں رہنے والے کس منہ سے دوسروں کیطرف اشارے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لاکھوں سیلاب زدگان اور آئی ڈی پیز کی مدد کرنے میں مصروف ہے۔ دھرنے والے حکومت کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے میں مصروف ہیں۔ عمران ملک میں نفرت اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

دھرنا لیڈرز نے اداروں کو لڑانے کی کوشش کی جو کہ ناکام ہو گئی۔ عمران خان کی چیخ و پکار پر ترس آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے دعویدار عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی حکومت کو 10 ماہ میں 16 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ عمران کی نام نہاد میرٹ والی ٹیم ان کے کنٹنیر پر ان کے ساتھ کھڑی دیکھی جا سکتی ہے۔