عمران خان نے ملکی سالمیت کو دائو پر لگا دیا، بیگم خالدہ منصور

Imran Khan

Imran Khan

فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے اس صورتحال میں ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان بچگانہ حرکتیں کر رہے ہیں۔ وہ ملکی سالمیت کو دائو پر لگانے کے لئے تل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا حکومت چلانے میں ناکام ہو چکی ہے وہ پورا ملک کیسے چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے غبارے سے 14 اگست سے پہلے ہی ہوا نکل جائے گی۔