عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا

Imran Khan

Imran Khan

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہفتے کی شام اپنی رہائش گاہ زمان پارک لاہور طلب کرلیا، عمران خان کی عیادت اور ملاقاتوں کیلئے سیاسی رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے گھر پر ان سے ملاقات کی ، ذرائع سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انگوٹھے کے نشانوں کی مددسے دوبارہ گنتی کرائے۔

نتائج قبول کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما میاں اظہر ،عمران خان سے ملنے ان کے گھر گئے ، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کی وجہ سے شرمندہ ہے، نئی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔