عمران خان وزیراعظم بننے تک دھاندلی کا رونا روتے رہیں گے: رانا مشہود

Rana Mashhood

Rana Mashhood

لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے تک دھاندلی کا رونا روتے رہیں گے۔ تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتیں ملک میں جمہوریت کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں

ایک بیان میں رانا مشہود نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے بارے میں خوش فہمی کا شکار ہیں تحریک انصاف نے 2002ء کے الیکشن میں ایک اور 1997ء کے الیکشن میں کوئی نشست حاصل نہیں کی تھی عوام طاقت کے زور پر جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عوام کو جلد یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ عمران کس کے اشاروں پر ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو پنجاب کی کارکردگی کی بنا پر عام انتخابات میں لاکھوں زائد ووٹ ملے۔

عمران خان کے پی کے کی حکومت کی ناکام کا اعتراف کیوں نہیں کرتے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کا انقلاب سونامی اور مولوی کے انقلاب کو بہا لے جائے گا۔