عمران خان کا دھاندلی میں ملوث افراد کے نام سامنے لانے کا اعلان

Imran Khan

Imran Khan

پنڈی بھٹیاں (جیوڈیسک) پنڈی بھٹیاں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوتے ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں آ سکتی۔

عمران خان نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ 2013ء کے انتخابات میں ایمپائر کے ساتھ مل کر میچ فکسنگ کی گئی۔ چھتیس اضلاع میں پنکچر لگانے والے کو پی سی بی کا چیئرمین بنا دیا گیا۔ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی نہ لگایا جاتا تو وہ پنکچرز کا بتا دیتے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نیا پاکستان ضرور بنائے گی۔