عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات کا امکان

Imran Khan,Tahir-ul-Qadri

Imran Khan,Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کو قر یب لانے کیلئے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات کیلئے کوشش شروع کر دی گئیں عید کے فوری بعد دونوں قائدین کی ملاقات کا امکان۔

عوامی تحر یک کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف اور ہماری جما عت کے کچھ لوگ قائد ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے در میان ملاقات کیلئے تیزی کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں۔

اس بات کا امکان ہے کہ عید کے بعد دونوں قائدین کے در میان ملاقات ہو سکتی ہے۔ عمران خان ان دنوں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ جمع کرنے برطانیہ کے دورے پر ہیں۔