عمران خان نے حکومت بنانے کا ٹاسک دیا ہے، پرویز خٹک

Imran Khan

Imran Khan

پشاور(جیوڈیسک) پشاور پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل پرویزخٹک نے کہا ہے کہ عمران خان نے انہیں حکومت بنانے کاٹاسک سونپاہے اوروہ وزارت اعلی کے امیدوارہیں۔

پشاورمیں حکومت سازی کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنماوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے بعدجماعت اسلامی کے صوبائی امیرپروفیسرمحمدابراہیم کے ہمراہ زرائع سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزخٹک کاکہناتھا کہ عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہونے کی حیثیت سے انہیں حکومت بنانے کا ٹاسک سونپا ہے۔ اوران کے کہنے پرہی وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعلی کے امیدوارہیں ان کا کہناتھا کہ قومی وطن پارٹی کو سینئراوردوصوبائی وزرا کی پیشکش کرنے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں اورانہوں نے کسی سے ایسی کوئی کمٹمنٹ نہیں کی ان کا کہناتھا کہ آزاد ارکان کے ساتھ ان کے رابطے ہیں جبکہ جماعت اسلامی سے باتیں تقریبافائنل ہوچکی ہیں۔

اورجلد حکومت بنانے کی خوشخبری سنائی جائے گی ان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ وزارتوں کی تقسیم پربات نہیں ہوئی بلکہ اسلامی فلاحی صوبہ بنانے،بدامنی،ڈرون حملے اورکرپشن ختم کرنے اورمثالی حکومت بنانے پراتفاق رائے ہواہے۔