نااہلی : نواز شریف، ہاشمی، ارباب رحیم اور جتوئی کو فریق بنانے کی اجازت

High Court

High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف، جاوید ہاشمی، ارباب غلام رحیم، لیاقت جتوئی کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دینے کے لیے فریق بنانے کی اجازت دیدی۔دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران نے نادہندہ، کرپٹ شخصیات کو الیکشن کے لیے۔

اہل قراردیکر آرٹیکل 62، 63 کی خلاف ورزی کی ہے حالانکہ اصغر خان فیصلہ میں تمام افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی۔

فاضل جج نے درخواست گزار کو میاں نوازشریف، غلام ارباب رحیم، جاوید ہاشمی سمیت اصغر خان فیصلے کے تمام شخصیات کو فریق بنانے کی اجازت دیتے ہوئے ترامیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔