مشرف غداری کیس : انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھا جائیگا،جسٹس جواد

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد(جیوڈیسک)جسٹس جواد ایس خواجہ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ انصاف کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا،ہم نے صرف آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔

سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ انصاف کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا،ہم نے صرف آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے، انصاف کسی کو ڈراتا، خوش کرتا یا تسکین دیتا ہے تو یہ ہمارا مسئلہ نہیں۔

پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی ایڈووکیٹ نے بتایاکہ سپریم کورٹ کی مصدقہ نقول کیلئے درخواست دی ہے، ابھی نقول نہیں ملیں، پرویز مشرف کی سرکاری رکارڈ تک بھی رسائی نہیں ہے۔