کراچی دھماکے مزید 2 زخمی چل بسے، ہلاکتیں 5 ہوگئیں،مقدمہ درج

Karachi Blast

Karachi Blast

کراچی(جیوڈیسک)کراچی دھماکے کے مزید دو زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ 45 افراد زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے پیپلز چورنگی میں ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر کے قریب بم دھماکا ہوا جس سے 3 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوگئے تھے ۔ دھماکے 2 زخمی آج ہسپتال میں دم توڑ گئے جس ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ادھر گذشتہ روز پیپلز چورنگی کے قریب واقع ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ نمبر ایک سو چہتر بٹا دوہزار تیرہ174/2013سرکار کی مدیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں ایکسپلوسو ایکٹ، قتل اقدام قتل اورانسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے مندرجات کے مطابق دھماکہ خیز ڈیوائس موٹر سائیکل میں نصب تھی ۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلز چورنگی دھماکے پر احتجاجا اپنے تمام انتخابی دفاتر بند کرنے اور آج سندھ بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا۔