یوم آزادی میگا اسپورٹس ایونٹ آج شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہو گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی مہمان خصوصی ہونگے

Yom e Azadi Cup Shooting Ball

Yom e Azadi Cup Shooting Ball

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور غازی شوٹنگ بال کلب کے اشتراک سے یوم آزادی میگا اسپورٹس ایونٹ (آج)مورخہ 14اگست2019ء بروز بدھ شام 5 بجے “یوم آزادی کپ شوٹنگ بال چمپئن شپ2019ء “کا فائنل (پنجاب گرائونڈ ،شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس ،شاہ فیصل کالونی نمبر1نزد پشاوری چپلی کباب کھیلا جائیگا ،فائنل کے مہمان خصوصی کمشنرکراچی افتخار شالوانی ہونے جو فائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے اس موقع پر شوٹنگ بال کھلاڑیوں کی جانب سے “شجر کاری مہم “کا آغاز اور یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا جائیگا۔

جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر