آزاد امیدواروں کا سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آخری دن

Election comition

Election comition

آزاد امیدواروں کے لئے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا آج آخری دن ہے۔ امیدواروں کوسیاسی وابستگی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ایسے کامیاب آزاد امیدواروں کو پچیس مئی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے خواہش مند تھے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار سیاسی جماعت میں شمولیت کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔