آزاد کشمیر کی خبریں 12-03-2013

ایچ خورشید مرحوم کی برسی منائی گئی
بھمبر (جی پی آئی)”انسان آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ان کے اصول زندہ رہتے ہیں او ر جو لوگ اصولوں کی خاطر زندہ رہیت ہیں و ہ ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتے ہیں ، انسانی حقوق اور شہر ی آزادیوں کی خاطر جدوجہد کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ” جبکہ قائد اعظم نے ایک موقع پر کہا تھاکہ ”پاکستان میں نے ،میرے سیکرٹری ، میرے ٹائپ رائٹر نے بنایا ”ا ن خیالا ت کا اظہا ر جمو ں وکشمیر لبر یشن لیگ ضلع بھمبر کے صدر چو ہدر ی محمد کلیم الفتح نے کے ایچ خورشید مرحوم کی بر سی کے موقع پر منعقد ہ یقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا تقر یب میں کے ایچ خو رشید مر حو م کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور مرحوم صدرکے دیرینہ ساتھی اور مرکزی عاملہ بھمبر کے کار کن اور مہاجر بورڈ کے چئیرمین چوہدری محمد اسلم عاصی ایڈووکیٹ نے کے ایچ خورشید کے سیاسی بصیرت کی سلام عقید ت پیش کیا اور کہا خورشیدکی ذہانت کی بدولت قائد اعظم نے اُن کو اپنا سیکرٹری منتخب کیا اور اُس کے بعد کے ایچ خورشید محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھ رہے ۔ چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ مرکزی مجلس عاملہ کے کارکن اور صدر کے ایچ خورشید کے دیرینہ ساتھی نے مرحوم صدر کی اوصاف اور اُن کی جراء ت کو سلام پیش کیا۔یہ کے ایچ خورشید تھے جن سے ملاقات کے بعدذوالفقار علی بھٹو نے ریاست جموں وکشمیر کی آزادی کے لیے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا بیان دیا تھامقر رین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی حقیقی آزادی اور ریاست کو بامعنی اور حقیقی اقتدار اعلی سے ہمکنار کرنے کے لیے نظریہ خورشید کے نقش پر چل کرہی کی جاسکتی ہے ،کیونکہ اس طرح آج پاکستان اور ہندوستان کے قیادت آپس میںبات چیت کر کے تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کی جانب گامزن ہے لیکن ہندوستانی قیادت ، پاکستانی قیادت کو صرف بات چیت کی حد تک مطمن رکھنے کو راضی ہے جبکہ کشمیری عوام کے حقیقی حق کو ابھی تک سلب کر رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کو جاری رکھا ہوا ہے مزید براں پاکستان صرف مذاکرت کو جاری رکھنے کے لیے افضل گورو شہید کی مذمت کو بھی صرف اخباری بیانات کی حد تک ہی جاری رکھے ہوئے ہے ، افضل گوروشہید کو مقبول احمد بٹ شہید کی شہادت سے صرف ایک دن پہلے صرف اسی وجہ سے شہید کر دیا گیا کہ ہندوستان کشمیر کے حریت پسندوں کو بزور شمشیر قبضہ میں رکھنا چاہتا ہے لیکن کشمیری قوم اپنے حق کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے اور آخر ایک دن غاصب کو کشمیر
کے پرعظیم خطہ سے باہر جانا ہوگاانہو ں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہندوستان کی قیادت کو باور کرایا جائے کہ اگر کشمیر کے اندر جس قدر ظلم و ستم ہندوستان افواج اور دیگر ریاستی ادارے ظلم ڈھا رہے ہیںاور ریاستی پولیس نے جس قدر دہشت کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے وہ اگر اسی طرح جاری رہا تو پاکستان کو مذاکرات ختم کر دینے چاہیں کیونکہ ہندوستان ، پاکستان کو صرف مذاکرات میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے جبکہ کشمیر کے اندر اُسکی دہشت گردانہ سرگرمیاں پورے زور سے جاری ہیں۔ ہندوستان کشمیر کے مسلہ کوہمیشہ کی طرح لٹکائے رکھنے کی روایت پر کاربند ہے ایک جانب توپاکستان کے ساتھ مذاکرات اور تجارت کی بات کرتا ہے دوسرے جانب کشمیر کے اندر ظلم و ستم بھی جاری رکھے ہوئے ہے، تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے جموں کشمیر لبریشن لیگ اپنے اصولی مو قف پر قائم ہے ، الحمداللہ آج پاکستان اور آزاد کشمیر کے خطے کی تمام جماعتیں نظریہ خورشید پر متفق ہیں اور حق خود ارادیت جو کہ جموں و کشمیر لبریشن لیگ کا آفاقی نظریہ ہے پر تمام جماعتیں متفق ہو چکی ہیں، قائد اعظم کے پہلے پرنسل سیکرٹری اور محترمہ فاطمہ جناح کے دست راست کے ایچ خورشید کی بصیرت کوآج بھی پوری قوم آج بھی سلام پیش کرتی ہے ،جموں وکشمیر کے عوام نظریہ خورشید پر چل کر ہی حقیقی حق حاصل کر سکیں گے تقر یب میں راجہ ذوالفقار مہدی تحصیل صدر لبریش لیگ بھمبر، مرکزی راہنما لبریشن لیگ چوہدری اسلم عاصی ایڈووکیٹ،چوہدری محمد خالق ایڈووکیٹ، چوہدری ظفر ایڈووکیٹ، رکن مرکزی مجلس عاملہ چوہدری افضل ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری راجہ محمود احمد، راجہ بابر ریاض نائب صدر، صدر لبریشن لیگ تحصیل برنالہ چوہدری ارشاد عاصی ایڈووکیٹ،رکن مرکزی مجلس عاملہ بزرگ راہنماماسٹر محمد بوٹا ،راجہ ریاض ، راجہ خورشید احمد، راجہ ذیشان الیاس،راجہ وقاص آصف ، چوہدری محمد حسین، چوہدری افتخار احمد، چوہدری شہزاد احمد،چوہدری محمد اکرم، راجہ محمد علی رحمت،راجہ خادم حسین ، راجہ اللہ دتہ، چوہدری غلام احمد سابق ضلع کونسلر ، خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ، چوہدری محمد حبیب ، چوہدری ریاض، چوہدری منظورحسین ، صوبیدار حنیف کس رنڈیام، صوبیدارعبدالعزیز سما ہنی ، صوبیدار محمد
صدیق ،راجہ گلتاب خان کوٹلی ، راجہ افتخار علی خا ن دیگر نے شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DHOبھمبر نے رشوت کا با زار گر م کر رکھا ہے:راجہ لیاقت علی
بھمبر (جی پی آئی)پیپلز پا رٹی کے مر کز ی را ہنما را جہ لیا قت علی آف پو ٹھی را جگا ن نے اپنے بیا ن میں کہاکہ DHOبھمبر نے رشوت کا با زار گر م کر رکھا ہے تعینا تی اور تبا دلے کے ریٹ مقر ر ہیں پسند و نا پسند کی بنا پر چھو ٹے ملا زمین کے تبا دلے کیے جا تے ہیں رشوت اور ما ہا نہ نہ دینے والے ملا زمین کو انتقام کا نشا نہ بنا یا جا تا ہے اور ا ن کے خلا ف بلا وجہ محکما نہ انکو ائر یا ں کی جا تی ہیں انہو ں نے کہا کہDHOنے را بطہ کا ر رکھے ہو ئے ہیں جو مڈ ل مین کا کا م کر تے ہیں انہو ں نے وزیر صحت قمر الز ما ن اور ڈپٹی کمشنر بھمبر چو ہدر ی محمد طیب سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہDHOبھمبر کی من ما نیو ں کا نو ٹس لیں اور چھو ٹے ملازمین کے خلا ف ہو نے والی انتقا می کا روا ئیو ں کی انکو ائر ی کر یں اور چھو ٹے ملا زمین کو تحفظ فرا ہم کیا جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریا ستی عو ام کے حقوق کے لئے مسلم کا نفرنس کی خد ما ت کو کسی صو رت فرا مو ش نہیں کیا جا سکتا :چوہدری اسماعیل خان
بھمبر (جی پی آئی)ریا ست جموں وکشمیر کے تشخص کی بحا لی اور ریا ستی عو ام کے حقوق کے لئے مسلم کا نفرنس کی خد ما ت کو کسی صو رت فرا مو ش نہیں کیا جا سکتا جب تک مقبو ضہ ریا ست آزاد ہو کر پا کستا ن کا حصہ نہیں بن جا تی اس وقت تک مسلم کا نفر نس اپنا رو ل ادا کر تی رہے گی ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم یو تھ بو رڈ کے مر کز ی جنر ل سیکر ٹر ی چو ہدر ی اسما عیل خا لد نے کیا انہو ں نے کہا کہ غیر ریا ستی جما عتو ں نے ریا ستی تشخص قو می وقا ر اور تحر یک آزاد ی کشمیر کو بر ی طر ح پا ما ل کیا ہے غیر ریا ستی جما عتو ں نے تحر یک آزادی کشمیر اور ریا ستی تشخص کو نا قا بل تلا فی نقصا ن پہنچا یا ہے اس کا ازالہ کر نے کے لئے مسلم کا نفر نس کا مضبو ط ہو نا
ضرو ری ہے انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی مو جو دہ حکومت نے کر پشن اور لو ٹ ما ر کا با زار گر م کر رکھا ہے آزاد حکومت کو سند ھ حکومت کا ایک مشیر چلا رہا ہے وزیر وں مشیرو ں اور کو ارڈینیٹر وں کی فو ج ظفر مو ج پا ل رکھی ہے جو قومی خزا نے کو دیمک کی طر ح چا ٹ رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ حا لا ت تیز ی سے تبد یل ہو رہے ہیں پا کستا ن کے اندر نگرا ن حکومت بنا تے ہو ئے آزادکشمیر کے اندر بھی تبد یلی کا آغا ز ہو جا ئے گا مسلم کا نفر نس اپنا بھر پو ر کر دا ر ادا کر تے ہو ئے کر پٹ حکمرا نو ں سے عو ام کو نجا ت دلا ئے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر بلڈ بنک میر پو ر اور الشفا ء بلڈ بنک میر پور کے انتہا ئی مشکو ر ہیں :محمد حفیظ
بھمبر (جی پی آئی)محمد حفیظ ،محمد شفیق ،یا سر اقبا ل ساکن پو ٹھی پیٹھ نے کہا کہ ہم کشمیر بلڈ بنک میر پو ر اور الشفا ء بلڈ بنک میر پور کے انتہا ئی مشکو ر ہیں جنہو ں نے نو ر یز شفیق کی زند گی بچا نے کے لئے آخر ی لمحا ت تک بلڈ مہیا کیا اور تھیلی سیما کے بچو ں کی بھر پور مدد کر رہے ہیں انہو ںنے ار با ب اختیا ر اور حکومت سے پر زور اپیل کی ہے کہ متذ کر ہ ادا روں کی ما لی اعا نت کے ساتھ سا تھ حوصلہ افز ائی فر ما ئی جا ئے مخیر حضرا ت آگے آئیں اور دکھی انسا نیت کی خد مت میں بھر پو ر حصہ ڈا لیں کیو نکہ تھیلی سیما کے بچے بھی اس معا شر ے کا حصہ ہیں بصو رت دیگر بلک بلک کر زند گی کی بازی ہا ر جا ئیں گے ایک با ر پھر انہوں نے الشفا ء اور کشمیر بلڈ بنک میر پو ر کا بھر پو ر شکر یہ ادا کیا اور دعا کی کہ متذ کر ہ ادا رو ں کے سر پر ست حضرا ت کو اللہ پا ک ہمت اور زند گی عطا فر ما ئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ اظہر اقبال نے راجہ امجد ارشاد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
بھمبر (جی پی آئی)مسلم لیگ نو ن تحصیل بھمبر کے صدر را جہ اظہر اقبا ل نے سپر
یٹنڈ نٹ جیل را جہ امجد ارشاد کی وفا ت پر گہر ے دکھ وغم کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ مر حوم نہا یت ایما ندا ر اور نیک انسان تھے را جہ اظہر اقبا ل نے مر حوم کے بلند در جا ت کی اور لو احقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔