بھارت : پانچ منزلہ عمارت گر گئی، پچاس سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے

Building Fell

Building Fell

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی، پچاس سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔

عمارت ممبئی کے صنعتی علاقے ڈاک یارڈ روڈ پر واقع تھی،عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو انتظامیہ نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پچاس سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے اور ملبہ ہٹانے کے لئے انتظامیہ نے بھاری مشینری سے آپریشن شروع کر دیا ہے۔