بھارت نے کول ریگولیٹری باڈی قائم کر دی

India

India

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے کوئلے کی کانوں کے معاملات کو درست انداز میں چلانے کے لئے کول ریگولیٹری باڈی قائم کر دی۔ کابینہ نے اسکی منظوری دے دی۔ نئی دہلی دارالحکومت میں وفاقی وزیر سری پریکش جیسوال Sriprakash Jaiswal نے ایک تقریب کے دوران کوئلے کی کانوں کی دیکھ بھال اور انکی فروخت کے ٹھیکے شفاف انداز میں دینے کے لئے کول ریگولیٹری باڈی کے قیام کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کوئلے کی کانوں کے ٹھیکوں کے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ایک الگ ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تقریب میں انڈین کول لمیٹڈ کمپنی نے شمالی ریاستوں کے سیلاب زدگان کے لئے پچاس کروڑ کا چیک بھی دیا۔