جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت میں معمولی بہتری

Nelson Mandela

Nelson Mandela

کیپ ٹاون (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے لیکن ان کی حالت اب بھی خطرے سے باہر نہیں۔ لوگ اپنے محبوب لیڈر کو مختلف انداز خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ نیلسن منڈیلا کی سابق اہلیہ اور بیٹی نے ان کی عیادت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ دعائیں رنگ لے آئیں منڈیلا کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔اس موقع پرایک فلم میکرہیلی کاپٹر لیے وہاں پہنچ گیا اور سابق صدر کی فیملی کی وڈیو بنانے لگا جسے حکام نے دھر لیا تاہم ہیلی کاپٹر اور کیمرا قبضے میں لیکر فلم میکر کو چھوڑ دیا گیا۔

دوسری جانب روزانہ سیکڑوں افراد پریٹوریا میں ھسپتال کے باہر جمع ہو کر اپنے محبوب رہنما کی صحت یابی کے لیے دعائیں مانگتے نظر آتے ہیں کوئی گلدستے رکھ رہا ہے تو کوئی موم بتیاں جلا رہا ہے۔ کوئی گیت گاتا تو کوئی رقص کرتا دکھائی دیتا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدرباراک اوباما پریٹوریا پہنچ گئے ہیں ان کی آمد سے قبل شہر میں امریکی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے بھی ہوئے۔