پیرو میں کوہ پیمائی کے دوران چیک ری پبلک کا کوہ پیما ہلاک

Mountaineering

Mountaineering

لیما (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں کوہ پیمائی کے دوران چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والا سیاح ہلاک اور اس کے دو ساتھی زخمی ہو گئے۔ چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے سیاح پیرو میں 18 ہزار فٹ بلند چوٹی پر کوہ پیمائی میں مصروف تھے۔

ایک بدقسمت سیاح بلندی پر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور 600 فٹ نیچے آگرا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس کے دو ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے سیاح کی لاش اور زخمیوں کو ھسپتال منتقل کر دیا ہے۔