ماسکو میں 60 برس بعد درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

Moscow

Moscow

ماسکو (جیوڈیسک) روسی دارالحکومت ماسکو میں 60 سال بعد درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچ گیا۔ روس کے شہر ماسکو میں جمعہ کو گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، 1952 کے بعد سے ماسکو میں درجہ حرارت اب 32 ڈگری تک پہنچا ہے، 1952 میں یہ 32.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماسکو کے لوگوں نے اتنے برسوں بعد آنے والی گرمی کی اس لہر کو خوش آمدید کہا ہے، کہیں بچے اور بڑے شہر میں نصب آرائشی فواروں کے ٹھنڈے پانی میں بیٹھ کر اور کہیں نوجوان آئسکریم کھا کر گرمی کو انجوائے کر رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے ماسکو کی سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو کیا گیا، توقع کی جا رہی ہے کہ گرمی کی یہ لہر ہفتے کے آخر تک برقرار رہے گی۔