ساتھ افریقہ : نیلسن مینڈیلا کی تدفین کا فیصلہ انکی بیٹی کریگی

Nelson mandelina

Nelson mandelina

ساتھ افریقہ (جیوڈیسک) کی عدالت نے آنجہانی سابق صدرنیلسن منڈیلا کے انتقال کے بعد انکے جسد خاکی کی تدفین کے معاملے پر خاندانی اختلاف کا فیصلہ آنجہانی صدرکی بیٹی کے حق میں سنا دیا۔ عدالت میں صدر کے پڑ پوتے مانڈلا اورانکی سب سے بڑی بیٹی اور خاندان کے دوسرے افراد کے مابین آنجہانی سابق صدر کے انتقال کی صورت میں انکی تدفین کے معاملے پر مقدمے کا فیصلہ سابق صدر کی بیٹی کے حق میں سناتے ہوئے کہا کہ تدفین انکی بیٹی کی خواہش کے مطابق خاندانی قبرستان میں کی جائے گی۔

جبکہ انکے پڑ پوتے مانڈلا کی خواہش تھی کہ آنجہانی صدر کو انکے اپنے دیہات میں موجو قبرستان میں دفن کیا جائے جہاں کے وہ منتظم ہیں، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مانڈلا کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ پہلے سے مدفون نیلسن منڈیلا کے بڑے بیٹے کی باقیات بھی آبائی قبرستان منتقل کردیں۔