بھارت : کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو دہشت گردی کی علامت قرار دے دیا

India

India

بھارت (جیوڈیسک)کانگریس ترجمان کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار دو میں گجرات کے فسادات ریاست کی سرپرستی میں ہوئے۔ وہ انڈین مجاہدین نامی تنظیم سے کانگریس کے رہنما شکیل احمد کے تعلقات پر بی جے پی کے ریمارکس پر سوال کا جواب دے رہے تھے۔

کانگریس ورکشاپ کے دوران ذرائع سے بات چیت میں کانگریس کے ترجمان مِیم افضل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ معصوم افراد کو قتل کرنے کے سوا دہشت گردی کا اور کیا مطلب ہوتا ہے۔

دو ہزار دو کے فسادات میں معصوم افراد کا قتل دہشت گردی ہی تو ہے جس نے انڈین مجاہدین نامی انتہا پسند گروپ کو جنم دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پورا میڈیا جانتا ہے کہ بی جے پی دہشت گردی کی علامت ہے۔