صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کی جھڑپیں بیسویں روز بھی جاری

Egypt

Egypt

مصر (جیوڈیسک) میں سابق صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کی جھڑپیں بیسویں روز بھی جاری ہیں۔ تازہ جھڑپوں میں صر مرسی کے مزید نو حامی جاں بحق ہو گئے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں محمد مرسی کو صدر کے عہدے سے معزول کیے جانے کے بعد سے ان کیحامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

قاہرہ یونیورسٹی کے قریب محمد مرسی کے حامیوں کے دھرنے پر فائیرنگ سے نو افراد جان بحق ہو گئے اخوان المسلمون محمد مرسی کی معزولی اور مصر کی عبوری انتظامیہ کو قبول کرنے سے مسلسل انکار کر رہی ہے۔

اور اس نے سابق صدر کی بحالی کیلیے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ سابق صدر محمد مرسی کی صاحبزادی شائمہ مرسی کا کہنا ہے کہ فوجی بغاوت کے قائد جنرل عبدالفتح السیسی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقامی اور عالمی سطح پر قانونی کارروائی کر ینگے۔