برطانیہ میں نئے شہزادے کی پیدائش کا جشن جاری

UK

UK

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں نئے شہزادے کی پیدائش کا جشن منایا جا رہا ہے۔ شاہی خاندان کے تیسرے ولی عہد کو باسٹھ توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر کینیڈا کی نیاگر آبشار بھی نیلی روشنیوں سے جگمگا اٹھی۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر پورا ملک خوشی سے جھوم اٹھا۔ لندن میں ننھے شہزادے کو باسٹھ توپوں کی سلامی دی گئی۔

برطانوی حکومت نے شہزادے کے ساتھ پیدا ہونے والے تمام بچوں کو چاندی کا سکہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا میں بھی شاہی بے بی کی آمد کی خوشیاں منائی گئیں یہاں نیاگر آبشار کو نیلی روشنی سے روشن کر دیا گیا۔

معروف کارٹون کردار پیگی دی فراگ اور کرمٹ دی فراگ نے بھی شاہی خاندان کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔ نیویارک میں لوگ ننھے شہزادے کا نام تجویز کر رہے ہیں بیشتر لوگوں کا خیال ہے ننھے شہزادے کا نام جارج یا جیمز ہونا چاہئے۔