شہزادہ ولیم ،شہزادی کیٹ اپنے نومولود بیٹے کو گھر لے آئے

Prince William, Princess Kate

Prince William, Princess Kate

لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ اپنے نومولود بیٹے کو گھر لے آئے، شاہی جوڑے کا کہنا ہے ابھی ننھے شہزادے کے نام کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ادھر شہزادے کی پیدائش پر نہ صرف برطانیہ بلکہ کینیڈا میں بھی جشن منایا جا رہا ہے۔ شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ نے ایک روز قبل بیٹے کو جنم دیا تھا، ایک دن ہسپتال میں قیام کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔

جب شاہی جوڑا ننھے شہزادے کے ہمراہ ہسپتال سے باہر آیا تو دنیا بھر کا ذرائع اسکی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھا۔ شہزادی کیٹ نے ننھے شہزادے کو گود میں اٹھا رکھا تھا،شاہی جوڑے نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی انہوں نے بیٹے کے نام کا فیصلہ نہیں کیا۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا وہ بیٹے کی پیدائش پر بے حد خوش ہیں۔