بھارت کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، امریکی نائب صدر

U.S. Vice President

U.S. Vice President

نئی دہلی (جیوڈیسک) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بھارت کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ نئی دہلی میں امریکی نائب صدرنے بھارتی صدر پرناب مکھر جی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

اس موقع پرجو بائیڈن کا کہنا تھا امریکا ایشیا میں مضبوط معیشت کے لیے بھارت کی اقتصادی کوششوں میں بھرپور تعاون کرے گا۔ امریکی نائب صدر 4 روزہ دورے پر بھارت میں ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد امریکا اور بھارت کے درمیان معاشی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ جوبائیڈن آج ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کریں گے۔