چین میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 94 ہو گئی

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 94 ہو گئی ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، اس کام کے لئے تربیت یافتہ کتوں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ زلزلے سے دو ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہو گئے۔

ساڑھے 22 ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، ایک ہزار افراد زخمی اور سوا لاکھ افراد متاثر ہوئے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں پولیس اہل کار، فوجی اور رضا کار امدادی آپریشن میں مصروف ہیں۔