نومولود شہزادے کی تقریب رونمائی، نام کا فیصلہ نہیں ہوا، پرنس ولیم

Prince William

Prince William

لندن (جیوڈیسک) گزشتہ روز برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے یہاں لندن میں پیدا ہونے والے نومولود شہزادے کو اسکے والدین منگل کی شب اسپتال باہر لیکر آئے اور اسکی رونمائی کرائی،اس موقع پر شاہی جوڑا نہایت ہی خوش و خرم نظر آرہا تھا۔ انھوں نے اس موقع پر صحافیوں کے بعض سوالات پر ریمارکس بھی دیئے۔

اس موقع پر شہزادے کے والد پرنس ولیم نے کہا کہ ابھی نام رکھنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، تاہم بتایا جارہا ہے کہ اسے پرنس آف کیمبرج کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔دریں اثنا شہزادی کیٹ مڈلٹن کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بچے کو لیکر شاہی محل روانہ ہو گئے ہیں۔