برطانیہ میں7 سال بعد شدید ترین موسم گرم

UK

UK

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں ان دنوں سات سال بعد شدید ترین موسم گرم ہے،پیر کو لندن میں 2006 کے بعد پہلی مرتبہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لندن کے اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق گرمی کی شدید لہراب تک 760 افراد کی جان لے چکی ہے۔

اور اگر موسم کی گرمی کم نہ ہوئی تو ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، گزشتہ سال کی نسبت انگلینڈ اور ویلز میں صرف 15 فیصد بارش ہوئی۔ جو گرم موسم کی ایک وجہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ لیول 3 وارننگ جاری کی ہے۔