ننھے مہمان کی آمد پر شاہی افواج کا بکنگھم پیلس سامنے مارچ پاسٹ

Imperial Forces

Imperial Forces

لندن (جیوڈیسک) برطانوی شاہی خاندان میں نئے شہزادے کی ولادت بعد جہاں ملک بھر سے مبارک سلامت کی صدائیں سنائیں دیں وہیں برطانیہ کی مسلح شاہی افواج نے بینڈ بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب بچے کا نام جارج رکھنے کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔

شاہی بحری فوج کے ارکان اور شہزادہ ولیم کے ساتھیوں کی جانب سے برطانوی ولی عہد کی پیدائش کی خوشی میں بینڈ بجا کے مبارکباد پیش کی گئی۔ پرنس ولیم نے بیٹے کی پیدائش کی خبر ملکہ برطانیہ، پرنس چارلس اور پرنس ہیری کو خود فون کر کے سنائی۔ دوسری جانب امید کی جارہی ہے کہ نومود کے نام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ قریبی ذرائع کی جانب سے یہ بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ ولی عہد کا نام جارج رکھا جا سکتا ہے۔