تھائی لینڈ : ٹرک اور ڈبل ڈیکر بس کا حادثہ ، 19 افراد ہلاک ، 20 زخمی

Thai Land

Thai Land

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں تیزرفتار ٹرک بے قابو ہو کر ڈبل ڈیکر بس سے جاٹ کرایا۔ حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ تھائی لینڈ کے صوبے Saraburi میں سیمنٹ لے جانے وال اتیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرا گیا۔

جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق حادثے میں 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ بس بنکاک سے صوبہ Roi Et جا رہی تھی۔ واقعے میں تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔ پولیس نے حادثے کے ذمے دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔